لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) بی بی آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ کی بی ڈی ایس کی فائنل ایئر کی طالبہ نے اپنے ہاسٹل میں مبینہ طور خودکشی کرلی۔ متوفیہ ڈاکٹر نمرتا کی لاش ہاسٹل نمر تین کے کمرے سے برآمد کر لی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر انیلا عطاالرحمن ، رجسٹرار پروفیسر شاہدہ مگسی اور دیگر اساتذہ ہاسٹل پہنچ گئے اور متوفیہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال میں یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر انیلہ عطاالرحمن نے بتایا کہ ڈاکٹر نمرتا کی گردن پر گہرا گول نشان ہے جس سے واضح ہے کہ متوفیہ نے خودکشی کی ہے۔