آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 18؍ صفر المظفّر 1441ھ 18؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’امریکا کیساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہوں گے‘

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہےکہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے مذاکرات کامطلب ایران پر امریکی خواہشات مسلط کرنا اور ایران سے متعلق زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کو کامیاب ظاہر کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: ایران کیخلاف ثبوت موجود، ردعمل تیار، اہداف لاک کرلیے

سرکاری ٹی وی کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا جوہری ڈیل میں واپس آتا ہے تو دیگر فریقین کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی تمام قیادت کا فیصلہ ہے اور اسلامی جمہوریہ کے تمام عہدیداران بھی اس پر متفقہ طور پر یقین رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے اور اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ہتھیار بند ہیں بس صرف سعودی عرب کے جواب کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب نے بھی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار ایران کو قرار دیدیا

ایران اور امریکا کے درمیان ایٹمی معاہدے کے خاتمے کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہیں اور امریکا نے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جب کہ یورپی رہنما دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

امریکا اور ایران کے کشیدہ تعلقات کے بعد صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر حسن روحانی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقات کی توقع کی جارہی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید