• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خواتین کرکٹ: پی سی بی بلاسٹرز نے چیلنجرز کو مات دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹرائینگولر خواتین ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز نے چیلنجرز کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ لاہور جیم خانہ میں منگل کو بلاسٹرز کی جانب سے کائنات حفیظ نے 92 گیندوں پر شاندار 82 رنز بنائے۔

کائنات حفیظ


انہوں نے 11 چوکے اور 1 چھکا مارا۔ اوپنر عائشہ ظفر 25 اور آل راؤنڈر عالیہ ریاض 23 رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ کپتان رامین شمیم نے آخری اوورز میں ناقابل شکست 20 رنز بناکر ٹیم کو فتح دلادی۔ اس سے قبل پی سی بی چیلنجرز کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 8 وکٹ پر 190 رنز بنائے۔ عالیہ ریاض نے 10 اوورز میں 41 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ الماس اکرم، طوبہٰ حسن اور نشرہ سندھو نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ایونٹ کا دوسرا میچ 18 ستمبر کو پی سی بی بلاسٹرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین