• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تر قیا تی کا موں میں سیا حت اورقد رتی ما حو ل برقرار رکھنے کی ہدایت

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ثا قب ظفرنے آپر یٹو سو سا ئٹیز (مری) کو ہدا یت کی ہے کہ سو سا ئٹیز کے الیکشن کو شفاف بنا نے کیلئے الیکشن انعقاد کی پو ری تفصیل کمشنر آ فس میں جمع کروائی جائے تا کہ مؤ ثر مانیٹرنگ نظام مر تب کیا جاسکے۔ ممبر قو می اسمبلی صدا قت عبا سی نے ہدا یت کی کہ مری میں ٹرا ما سینٹر کے لئے پی سی ون کو اپروو کروایا جائے تا کہ جلد از جلد اس پر کام شر وع کر وایا جائے۔کمشنر نے ہدا یت کی کہ مری،کہوٹہ و کو ٹلی ستیاں میں کئے جا نے والے تر قیا تی کا موں میں سیا حت اور فا ریسٹیشن و قد رتی ما حو ل کو برقرار رکھنے کے لئے ز یا دہ سے زیادہ در خت اگا نے پر خصوصی تو جہ دی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مر ی، کہو ٹہ ،کو ٹلی ستیاں میں تر قیا تی کا موں کے جائزہ اجلاس میں کیا۔کمشنر نے ہد ا یت کی کہ سا لا نہ تر قیا تی سکیموں میں شامل روڈزو د یگر مفاد عا مہ کے منصو بوں کو جلد مکمل کیاجا ئے۔انہوں نے کہا کہ مر ی میں رش کو کم کرنے اور سیاحو ں کو نئے سیا حتی مقا مات کا موقع دینے کیلئے تحصیل کو ٹلی ستیاں کو مر ی جیسا سیا حتی مقا م بنا نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین