پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے ٹوبیکو بورڈ کے اختیارات صوبے کو منتقلی کرنے کے حوالے سے منعقدہ پہلے اجلاس کی صدارت کی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایات پر ٹوبیکو بورڈ کے اختیارات صوبے کو منتقلی کی تجویز کے حوالے سے پہلے اجلاس کا انعقاد منگل کے روز پشاور میں کیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر افسران نے وزیر قانون کو مذکورہ اختیارات کی منتقلی کے بارے میں قانونی امور کے حولے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ ٹوبیکو بورڈ کے اختیارات کی منتقلی کا مقصد صوبے کی معیشت اور کاشتکاروں کی مالی حالت بہتر بنانا ہے۔انھوں نے ہدایت کی کہ کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،محکمہ قانون اور محکمہ زراعت اختیارات کے منتقلی کا مختلف زاویوں سے جاہزہ لیں اور تجاویز پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ اگلے اجلاس میں پیش کریں۔