پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے علاقے خانقاہ ڈوگراں میں مخالفین نے معمولی جھگڑے پر 17 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، محلے داروں نے زخمی لڑکے کو اسپتال پہنچایا۔
پولیس کے مطابق محمد سعد اور احتشام کے درمیان گلی میں شورشرابے پر جھگڑا ہوا، محلے داروں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔
دوسرے دن احتشام نے بہانے سے سعد کو اپنے گھر بلایا اور اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
زخمی سعد کو تشویشناک حالت میں میؤ اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
سعد کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا، اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔