• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبات کو عبایہ پہننے کی تاکید قرآن کے عین مطابق تھی، مفتی تقی عثمانی

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ہری پور، پشاور میں طالبات کو عبایہ پہننے کی تاکید قرآن کےعین مطابق تھی ۔

مفتی تقی عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افسوس ہے خیبرپختونخوا حکومت نے اس نوٹیفیکیشن کو منسوخ کر دیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خاتون اول باپردہ ہیں اور ان کے شوہر ریاست مدینہ کےداعی ہیں، کیا وہ اس بات کا نوٹس نہیں لیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کی جانب سے صوبے میں طالبات کو چادر یا عبایا پہننے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن سے متعلق کہنا تھا کہ اس کا مقصد بچیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

بعدازاں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی محکمہ تعلیم کو طالبات کو لازمی برقع پہننے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔

سیکریٹری تعلیم خیبر پختونخوا ارشد خان نے جیو نیوز کو بتایا تھا کہ حکومت نے ایسی کوئی پالیسی نہیں بنائی جس کے تحت چادر اوڑھنا یا برقع پہننا لازمی ہو، صوبے میں امن و امان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پختون روایات کے مطابق خواتین کی عزت کی جاتی ہے، کسی بھی افسر کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ حکومتی پالیسی کے بغیر اپنے طور پر فیصلہ کرے۔

تازہ ترین