• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکا کی جانب سے مثبت جواب کے لیے پر امید ہے، کرکٹ سری لنکا کسی بھی وقت اعلان کر سکتا ہے، مہمان ٹیم کو 25 ستمبر کو کراچی پہنچنا ہے۔

شائقین کرکٹ کو میچز کے ٹکٹ 500 سے تین ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے دورہ پاکستان کےلیے مثبت جواب مل سکتا ہے۔

پی سی بی نے مثبت جواب ملنے کی امید پر تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں، جبکہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کے شیڈول اور قیمتوں کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔

شائقین کو ٹکٹ 500 روپے سے 3000 روپے تک میں دستیاب ہوں گے۔ ٹکٹس کوریئر کمپنی کے دفاتر سے ملیں گے اور آن لائن بھی بک کرائے جاسکیں گے۔

تازہ ترین