• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپانوی اسکیٹ بورڈر نے رفتار کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسپین سے تعلق رکھنے والے 2 بار کے عالمی چیمپئن ڈیاگو پونسیلے (Diego Poncelet) کینیڈا میں 14 کلو گرام وزنی اسکیٹ بورڈ پر اسکیٹینگ کرتے ہوئے 151.83 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ گئے۔

اسکیٹ بورڈر نے یہ حیرت انگیز ریکارڈ 22 ستمبر 2026ء کو کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں قائم کیا۔

اسکیٹ بورڈر ایتھلیٹ کی حیثیت سے تیز رفتار مقابلوں اور ایسے منفرد منصوبوں کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں جن کا مقصد اس کھیل میں رفتار اور کارکردگی کی حدود کو مزید آگے بڑھانا ہے۔


ڈیاگو پونسیلے نے اس ریکارڈ کے لیے منظور شدہ ڈاؤن ہِل اسکیٹ بورڈ استعمال کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ریکارڈ اسی مقام پر قائم کیا گیا جہاں 9 سال قبل یہی ریکارڈ بنایا گیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید