کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ٹیبل ٹینس کے سابق انٹر نیشنل اور قومی کھلاڑیوں نے ملک میں کھیل کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئےبین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے نوٹس لینے اپیل کی ۔ سابق انٹر نیشنل کھلاڑی عارف خان، عارف ناخدا، روبینہ عارف، سیما کلیم نے کہا ہے کہ دو متوازی فیڈریشن کا بہانہ بناکر قومی کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل ایونٹس میں شرکت کی اجازت نہ دینا افسوس ناک ہے۔