• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 70سالہ اکبر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو ریکسیو ایمبولنس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ۔گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جس کو عباسی اسپتال منتقل کیا جہاں اس نے دم توڑ دیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 35سالہ غلام عباس کے نام سے کی گئی ۔شارع نورجہاں کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر سڑک عبور کرنے والے 33سالہ ساجد کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا ۔

تازہ ترین