• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں مراد سعید کی اپوزیشن پر تنقید

مراد سعید قومی اسمبلی میں خطاب کررہے ہیں 


وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر پر جو قانونی طریقہ ہوگا، اسپیکر اسمبلی اس پر عمل کریں گے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ خورشید شاہ پر جو جعلی اکائونٹس اور 83 جائیدادوں کا الزام ہے، اسے نیب دیکھ رہا ہے، اس حوالے سے نیب بہتر جانتا ہے اور اپنا کام بہتر طریقے سے کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو بار بابر میٹر ریڈر کہا گيا ، میٹر ریڈر بھی انسان ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے : خورشید شاہ کی طبیعت خراب، پولی کلینک منتقل

مراد سعید نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے ، دونوں سچ بول رہے تھے لیکن جمہوریت کےلیے خاموش ہوگئے ۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگرنیب نے خورشیدشاہ کوگرفتارکیا ہے تواس کے پاس کوئی مواد ہوگا۔

شفقت محمود نے کہا کہ گرفتاریاں نیب کی طرف سے ہیں حکومت کی طرف سے نہیں، نیب کے پاس مکمل اختیارات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے ہمارے رہنمائوں کی بھی گرفتارکیا ہے نیب جس کو بھی پکڑے تحقیقا ت کےبعد پکڑے ، صرف گرفتاری ہواور کیس انجام تک نہ پہنچے تولوگ شک میں پڑجاتے ہیں۔

تازہ ترین