قومی احتساب بیورو (نیب) کی زیرِحراست سید خورشید شاہ کو طبیعت خراب ہونے پولی کلینک منتقل کردیا گیا۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کو معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خورشیدشاہ کے بنی گالہ والےگھر پر نیب ٹیم کا چھاپہ
ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو سانس کی تکلیف پر اسپتال منتقل کیا گیا، گزشتہ روز طبی معائنے پر خورشید شاہ کا بلڈپریشر اور شوگر لیول معمول سے زیادہ تھا جبکہ دل کی دھڑکن بھی معمول سے زیادہ تھی۔
یہ بھی پڑھیے: خورشید شاہ کا 2 دن کا راہداری ریمانڈ منظور
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے گزشتہ روز گرفتاری کے بعد خورشید شاہ کا طبی معائنہ کیاتھا، جس کے بعد میڈیکل بورڈ سے طبی معائنہ کرانے کا مشورہ دیا تھا۔
واضح رہے کہ خورشید شاہ کو کل اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر آمدن سے زیادہ اثاثوں اور فلاحی پلاٹ غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کا الزام ہے۔
خورشید شاہ کو نیب راولپنڈی نے نیب سکھر کی تحقیقات پر بنی گالا سے گرفتار کیا تھا۔