• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب کی کابینہ کا اجلاس، کرتارپور رہداری کی تعمیراتی رفتار تسلی بخش قرار

لاہور(خالد محمود خالد)بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ اپنی کابینہ کے تمام 12وزرااورپنجاب اسمبلی کے تمام117 ارکان 12نومبر کوسکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گورو نانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کی تقریبات میںشرکت کے لئے کرتار پور راہداری کے راستے پاکستانی علاقہ میں واقع گردوارہ کرتار پور صاحب پہنچیں گے ۔بھارتی پنجاب کے وزیر برائے کھیل رانا گورمیت سنگھ سوڈھی نے جمعرات کے روزڈیرہ بابا نانک میں کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد جنگ سے فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ کابینہ کے اجلاس میں کرتار پور راہداری کے حوالے سے ہونے والے تعمیراتی کاموںکی رفتار کو تسلی بخش قرار دیا گیا ۔

تازہ ترین