• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ، غیرقانونی ورکشاپس سے ماحول تیزابی آلودگی کا شکار

راولپنڈی (ساجد چوہدری،اپنے نامہ نگار سے) کینٹ ایریاز کی رہائشی آبادیوں میں کھلی مبینہ غیرقانونی گاڑیوں کی ورکشاپس ماحول کو تیزاب سے آلودہ کر رہی ہیں مگر ذمہ داران نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ گوالمنڈی اور صدر سمیت بعض دیگر ایریاز میں سائلنسرز کی صفائی کیلئے موٹر میکینک تیزاب کا استعمال کر رہے ہیں جو انسانی صحت بالخصوص پھیپھڑوں کیلئے انتہائی مضر بتایا جاتا ہے۔ جمی کاربن کو صاف کرنے کیلئے گاڑی کے کاربوریٹر میں تیزاب ڈالتے ہیں اور گاڑی سٹارٹ کر کے اسے ریس دی جاتی ہے جس کے باعث سائلنسر سے تیزابی دھواں نکلتا ہے، جس سے سانس و جلدی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔
تازہ ترین