• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہائی مطلوب 100اسمگلرز اور ہیومن ٹریفکنگز کی فہرست جاری، ریڈ بک میں5خواتین بھی شامل

کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی 2019ء کی شائع کردہ ریڈ بک میں انتہائی مطلوب اسمگلرز اور ہیومن ٹریفکنگ (انسانی اسمگلنگ) کی فہرست میں مزید 100افراد کے نام شامل کئے گئے ہیں جس میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ ریڈبک میں درج تفصیلات کے مطابق پنجاب زون Iمیں 2018ء میں ایسے کرمنل کی تعداد 14تھی، پورے سال کوئی گرفتاری نہیں کی گئی اور 2019ء میں مزید تین کا اضافہ ہوا اور اب یہ تعداد 17ہوگئی ہے۔ اسی طرح بالترتیب پنجاب زون IIتعداد 32، گرفتار 7، اضافہ ایک، مجموعی تعداد 26، اسلام آباد تعداد 34، گرفتار 6، اضافہ 3، تعداد 31، سندھ تعداد 15، گرفتار 3، 2019ء اضافہ صفر۔ مجموعی تعداد 17، خیبرپختونخوا 2018ء میں 3، گرفتار 3، 2019ء میں مزید کوئی اضافہ نہیں، مجموعی تعداد صفر، بلوچتان تعداد 2، گرفتار صفر، اضافہ صفر، مجموعی تعداد 12، اس طرح 2018ء میں مجموعی تعداد کرمنلز کی 112تھی، 19گرفتار ہوئے۔
تازہ ترین