• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

روس میں وائرس ریسرچ سنٹر میں آتشزدگی

روس میں وائرس ریسرچ سنٹر میں آتشزدگی


ماسکو (اے پی پی) روس کے علاقے سائبیریا میں وائرس ریسرچ سنٹر میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سائبیریا کے شہر نووسیبرسک میں قائم چھے منزلہ وائرس ریسرچ سنٹر وکٹر انسٹی ٹیوٹ کی پانچویں منزل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب اس میں مزدور کام کر رہے تھے، آگ100 مربع فٹ تک پھیل گئی تاہم اس پر قابو پا لیا گیا اس دوران وہاں موجود مزدوروں میں سے ایک جھلس کر زخمی ہو گیا۔ کولتسوو کے میئر کے مطابق سٹیٹ ریسرچ سنٹر آف وائرولوجی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی وکٹر کی لیبارٹریز آتشزدگی سے محفوظ رہیں اسلئے کوئی حیاتیاتی خطرہ نہیں ہے۔

تازہ ترین