• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، ایک ہلاک، 5 زخمی


امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص پکڑا نہ جاسکا اور فائرنگ کے محرکات بھی معلوم نہیں ہوسکے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کولمبیا ہائٹس کے قریب پیش آیا جو وائٹ ہاؤس سے صرف 2 سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

کولمبیا روڈ کی 14ویں گلی میں اس واقعے کے بعدفوری طور پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاش سمیت زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین اور کیمرہ فوٹیج کی مدد سے معاملے کی مزید تفصیل جمع کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین