• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی ، گھریلو ٹوٹکوں کی بجائے ڈاکٹر سے رجو ع کیا جائے،ماہرین

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ماہرین کا کہنا ہےکہ ڈینگی سیزن عروج پر ہے، ذرا بھی جسم و طبیعت میں کوئی خرابی محسوس ہو تو فورامستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔گھریلو ٹوٹکوں اور عطائی ڈاکٹروں سے پرہیز کریں۔ماہرین کے مطابق بد قسمتی سے مرض پھیلنے کی وجہ مناسب آگاہی اور حفاظتی تدابیر کا اختیار نہ کرنا ہے۔ ڈ ینگی انفیکشن کے بعد انسا نی جسم میں پا نی کی کمی ہو جانا، اعضا ء کا د رست فعل سرانجام نہ د ینا اور جسم میں درد و مستقل بخا ر اور شد ید کمز و ری ہو نا شر و ع ہو جا تی ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈینگی کی علامات میں تیز بخار، سردی کا لگنا، جسم میں شدید درد ، اور کمزوری، بیماری کے پہلے گھنٹے کے دوران ٹانگوں اور جوڑوں میں شدید درد ، سر درد اور بعض مریضوں میں آنکھوں کے پیچھے شدید درد، منہ کا ذائقہ کڑوا ہونا،، چہرہ سرخ ہو جانا ، یا ہلکے گلابی رنگ کے دانوں سے بھر جانا جو کچھ عرصہ کے بعد غائب ہو جاتے ہیں شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق ڈینگی سے بچائو صرف احتیاط کرنے سے ہی ممکن ہے۔
تازہ ترین