• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر سےمقابلہ کرنے والوں سے شہریار منور کی ملاقات

پاکستانی اداکار شہریار منور  کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کے لیے اسپتال پہنچے جہاں  کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں نے اداکار کے ساتھ سیلفیز لیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شہریار نے تصاویر اپلوڈ کیں اور ساتھ طویل کیپشن میں لکھا کہ تصاویر میں موجود بیشتر کینسر میں مبتلا مریضوں نے کینسر کو شکست دے دی ہے تاہم کچھ اب بھی مستقل اس سے جنگ لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شہریار اور مایا شوکت خانم فنڈریزرز میں حصہ لیں گے

انہوں نے لکھا کہ کینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات کے لیے انہوں نے انڈس اسپتال کا دورہ کیا۔


انہوں نے لکھا کہ وہ کینسر سے جنگ کرنے والوں سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں جو امید ، طاقت اور مثبت صلاحیتوں کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔

شہریار نے لکھا کہ یہ ایسے لوگ ہیں جن کے چہروں پر برے وقت پر بھی ایک روشن مسکراہٹ رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’’شہریار منور‘‘ بے مثال شخصیت اور ادکاری کے مالک

آخر میں انہوں نے بچوں میں کینسر سے متعلق آگاہی کے بارے میں لکھا کہ ستمبر کے مہینے میں بچوں میں کینسر سے متعلق آگاہی کا مہینہ ہے۔ اس دوران وہ بھی کینسر سے متعلق آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ماہرہ خان اور فرحان سعید بھی کینسر میں مبتلا مریضوں سے ملاقات کر چکے ہیں۔

تازہ ترین