• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ آتشزدگی کیس کی سماعت تفتیشی افسر انسپکٹر جہانزیب کی استدعا پر ملتوی کردی، کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 7 کے روبرو سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس کی سماعت ہوئی،جیل حکام نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا، رؤف صدیقی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے، انسپکٹر جہانزیب نے کہا میری طبیعت ٹھیک نہیں آئندہ تاریخ دی جائے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین