• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر, بھارتی فوج کے ظلم کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

کشمیری خاتون قابض بھارتی فوج کے مظالم کا قصہ سناتے ہوئے


میڈیا پابندیوں کے شکار مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 49 ویں روز بھی بھارتی فوج کی پابندیاں اور کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ بھارتی قابض فوج کے ظلم کی ایک نئی ویڈیو سامنے آگئی۔ 

یہ بھی پڑھیے: کشمیری نے شاہ محمود کو ظلم کی داستان سنادی

قابض بھارتی فوج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کو چھررے والی بندوق سے ہدف بنانےکاسلسلہ جاری ہے۔

میڈیا پابندیوں کا شکار مقبوضہ کشمیر سے ایک نئی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں کشمیری خاتون قابض بھارتی فوج کے مظالم کا قصہ سنا رہی ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ کیسے قابض بھارتی فوجیوں نے اُن پر اور اُن کے شوہر پر چھررے والی بندوق سے فائر کیے، جس کےنتیجے میں وہ دونوں زخمی ہو گئے۔

چھررے لگنے سے خاتون کی آنکھ شدید متاثر ہوئی اور میاں بیوی دونوں اب گھر چلانے کے لیے کام کرنے کے بھی قابل نہیں رہے۔

دوسری جانب حریت فورم نے بھارتی میڈیا کی میر واعظ عمر فاروق کی رہائی سے متعلق پروپیگنڈا خبر پر اپنے بیان میں واضح کیا کہ حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق نے رہائی کے لیے کسی بونڈ پر دستخط نہیں کیے اور وہ 5 اگست سےگھر میں نظر بند ہیں۔

میر واعظ کی رہائی کی باتیں بے بنیاد ہیں، دوسری جانب بھارتی مظالم کےخلاف احتجاج کے لیے نوجوان مزاحمتی لیگ نے پمفلٹ جاری کئے ہیں، جس میں 25 ستمبر سے 3 روزہ سول کرفیو اور مکمل بلیک آؤٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین