• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں کی واردات

فیصل آباد میں شہری کو گھر سے نکلتے ہی موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے لوٹ لیا


فیصل آباد میں دن دیہاڑے شہری کو گھر سے نکلتے ہی موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں شہری کو گھر سے نکلتے ہی موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ملزمان شہری سے 70 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مدینہ ٹاؤن کا رہائشی فرحان گھر سے نکلا تو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ تان کر اس سے 70 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور دیگر دستاویزات چھین لیں اور فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں انہیں لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کی درخواست پر مقدمہ کے اندراج کی کارروائی کی جارہی ہے جبکہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین