• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے تشدد سے 15 سالہ نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے 15 سالہ زیر حراست کشمیری نوجوان کو بدترین تشدد کر کے شہید کر دیا۔

ضلع پلواما کے رہائشی 15 سالہ یاور احمد بٹ کو بھارتی فورسز نے فوجی کیمپ میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا۔

قابض بھارتی فوج کے بہیمانہ تشدد کے شکار نوجوان کی حالت بگڑنے پر اسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

کشمیری خاتون قابض بھارتی فوج کے مظالم کا قصہ سناتے ہوئے


دوسری طرف میڈیا پابندیوں کا شکار مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 49 ویں روز بھی بھارتی فوج کی پابندیاں اور کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ بھارتی قابض فوج کے ظلم کی ایک اور نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:کشمیری عوام موت کے قریب جا رہے ہیں، امریکی میڈیا

میڈیا پابندیوں کا شکار مقبوضہ کشمیر سے ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کشمیری خاتون قابض بھارتی فوج کے مظالم کا قصہ سنا رہی ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ کیسے قابض بھارتی فوجیوں نے اُن پر اور اُن کے شوہر پر چھرّے والی بندوق سے فائر کیے، جس کےنتیجے میں وہ دونوں زخمی ہو گئے۔

چھرّے لگنے سے خاتون کی آنکھ شدید متاثر ہوئی اور میاں بیوی دونوں اب گھر چلانے کے لیے کام کرنے کے بھی قابل نہیں رہے۔

قابض بھارتی فوج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کو چھرّے والی بندوق سے ہدف بنانےکاسلسلہ جاری ہے۔

سری نگر اور دیگر علاقوں کی بڑی مساجد میں کئی ہفتوں سے نماز جمعہ کے اجتماعات بھی نہیں ہوئے۔

تازہ ترین