• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات نہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں بہت لچکدار رویہ رکھتا ہوں لیکن ایرانی ہم منصب سے ابھی ملاقات کا نہ ارادہ ہے نہ ایسا کچھ طے ہوا ہے۔

امریکی صدر کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی بات کا امکان مکمل ختم نہیں ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر میرا ایرانی صدر سے ملاقات کا ارادہ نہیں، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایسا نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں آئل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکی صدر نے ایران پر انتہائی سخت پابندیاں عائد کرنے کا بھی اعلان کیا جب کہ انہوں نےاشارہ دیا کہ وہ فوجی تصادم نہیں چاہتے تھے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نئی پابندیوں میں ایران کے مرکزی بینک اور اس کی سلامتی کے فنڈز کو فوکس کریں گے۔

تازہ ترین