• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کی ملاقات

نیویارک: وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر کی ملاقات


دورہ امریکا کے دوران عمران خان کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کاسلسلہ جاری ہے۔ نیویارک میں عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈلائن پر ہوئی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان اور رجب طیب اردوان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت دوسرے امور پر بات چیت ہوئی۔

تازہ ترین