• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر، کلانچی پاڑہ کے مکینوں نے جبری منتقلی سے انکار کر دیا

گوادر(نامہ نگار)کلانچی پاڑہ گوادر کے مکینوں نے کہا ہے کہ کالج اراضی پر تجا وزات کی آڑ میں پوری آبادی کو جبری طورپر بے دخل کر نا سازش ہے یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہو دیں گے، 27ستمبر کو ڈی سی آفس تک احتجاجی جلوس نکالاجائے گا۔وہ پر یس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، ٹھیکیدار یعقوب کلانچی اور ایو ب کلانچی،معروف سیاسی شخصیت میر ارشد کلمتی اور بلوچستان عوامی پارٹی گوادر کے رہنماء محمد جان بلوچ بھی پر یس کانفرنس میں شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ 1985، 1992اور 1997میں کلانچ اور دشت ضلع گوادر کے سیلاب متاثر ین کو لاکر یہاں آباد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کالج کی اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کا بہا نہ بناکر کلانچی پاڑہ کے مکینوں کو بے دخل کر نے کو جو منصوبہ بنا یا گیا ہے وہ حقائق کے برعکس ہے کالج کی تعمیر کاآغاز 2004میں ہوا تھا اور ساتھ ہی سر اوان ایو نیو بھی تعمیر کی گئی جس کی زد میں آنے والے جائید اد مالکان کو معاوضے ادا کیئے گئے اگر اراضی پر ناجائز قبضہ تھا تو پھر متاثر ین کو کیو ں معاوضہ دیا گیا اور یہ معاوضہ جی ڈی اے کے حکم سے جاری کیا گیا ،ہمارے پاس ثبوت بھی موجود ہیں، کلانچی پاڑہ کے مکین اپنی اراضی سے کسی بھی صورت دستبر دار نہیں ہونگے اور نہ ہی ناکام گراب ہاؤسنگ اسکیم میں شفٹ ہونگے۔

تازہ ترین