• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ملاقات


وزیراعظم عمران خان سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملاقات کی ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ، سیکریٹری خارجہ اور اقوام متحدہ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مستقل مندوب بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر بات کی اور نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو بھارتی حکومت کی جانب سے وادی میں 52 روز سے جاری کرفیو پر خدشات سے آگاہ کیا۔

پاکستانی وزیراعظم اپنے دورے کے دوران اب تک کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرچکے ہیں، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ترک صدر رجب طیب اردوان، ایرانی صدر حسن روحانی سمیت کئی اہم ممالک کے سربراہان شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کیوی ہم منصب سے ملاقات میں اسلام اور مسلم مخالف جذبات کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

عمران خان نے وزیراعظم نیوزی لینڈ کو مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی ابتر حالت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھتے ہی بہت بڑا بحران منظر عام پر آئے گا۔

وزیراعظم نے رواں سال نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر حملوں کے بعد جیسنڈا آرڈرن کی قیادت کے اقدامات کو سراہا۔

تازہ ترین