• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہزار سے زائد بیماریوں کا خطرہ 10 سال قبل ہی بتانے والا مصنوعی ذہانت کا آلہ Delphi-2M تیار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سائنسدانوں نے ایک مصنوعی ذہانت کا آلہ Delphi-2M تیار کیا ہے جو ہزار سے زائد بیماریوں کا خطرہ 10 سال قبل ہی بتانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مصنوعی ذہانت پر مبنی یہ آلہ یورپین مالیکیولر بائیولوجی لیبارٹری، جرمن کینسر ریسرچ سینٹر اور یونیورسٹی آف کوپن ہیگن (university of copenhagen ) کے محققین نے بنایا ہے۔

اس آلے کو برطانیہ اور ڈنمارک کے لاکھوں مریضوں کے ریکارڈ سے تربیت دی گئی ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ نظام میڈیکل ہسٹری اور طرزِ زندگی کی بنیاد پر کینسر، ذیابیطس اور دل کی بیماری جیسی بڑی بیماریوں کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹول آئندہ پانچ سے 10 سال کے اندر اسپتالوں میں باقاعدہ طور پر استعمال ہونے کے لیے میسر ہو جائے گا۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید