• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ پی وی ویکسین مہم: 3 دنوں میں صرف 15 فیصد ہدف حاصل ہوا، ای پی آئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے ویکسین مہم میں اب تک 15 فیصد ہدف حاصل ہوا۔

 امیونائزیشن پر توسیعی پروگرام (ای پی آئی) کے مطابق سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ایچ پی وی ویکسین مہم کے لیے ابتدائی 3 دنوں میں صرف 15 فیصد ہدف حاصل ہوا۔

ان کے مطابق سندھ میں تین روز میں 3 لاکھ 45 ہزار بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ مہم کے 3 دن سندھ کی 58 فیصد بچیوں کو ویکسین لگ چکی ہے۔

ای پی آئی کے مطابق کشمور میں 92 اور بدین میں 89 فیصد بچیوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں ویکسینیشن کی شرح 50 فیصد سے بھی کم ہے۔

واضح رہے کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری ایچ پی وی ویکسین مہم 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔

وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے ویکسین مہم شروع کی گئی ہے۔

صحت سے مزید