• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق صرف رواں ماہ اب تک درجنوں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ کیسز ضلع شرقی سے سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 49 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

 ترجمان محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی سے سب سے زیادہ 17 کیس سامنے آئے ہیں، ضلع ملیر سے 8، کورنگی سے 7، وسطی اور جنوبی سے 6، کیماڑی سے 3 اور غربی سے 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی کے باعث دو اموات بھی ہوچکی ہیں۔

ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی بخار کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

صحت سے مزید