اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے(آج) بدھ کی شام کو سعودی عرب روانہ ہوں گے،ان کی غیر موجودگی میں سینئر ترین جج ،مسٹر جسٹس گلزار احمد بطور قائم مقام چیف جسٹس خدمات سرانجام دیں گے ،اس حوالے سے جمعرات کے روز جسٹس مشیر عالم ان سے حلف لیں گے،حلف برداری کی تقریب صبح نو بجے سپریم کورٹ میں منعقد ہو گی۔