• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاسک فورس مردان کی کارروائی ` نادہندگان سے ریکوری

پشاور ( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں,بجلی چوری اور نادہندہ کان کے خلاف مران سرکل ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں گھریلو صارفین سے 4.64ملین روپے،کمرشل صارفین سے0.46ملین روپے، انڈسٹیریل صارفین سے 0.06،منقطع شدہ صارفین سے 0.04ملین روپے،بجلی چوری پر جرمانہ کی مد میں 0.16ملین روپے، اور مجموعی طور پر5.36ملین روپے ،کاروائی کے دوران 10کنڈے ہٹائے گئے،26میٹربقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلئے گئے،21ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کر دیا گیا ہے،41 میٹروں کی ری کنکشن آرڈ ر جاری کئے گئے ،100 اور 50کے وی ٹرانسفارمروں کی مرمت اور چیکنگ کی گئی،10افراد کے خلاف ایف آئی آرز انداج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں۔

تازہ ترین