ٹنڈو باگو(نامہ نگار) ٹنڈو باگو کے نزدیک اومنی گروپ کی پنگریو شوگر ملز پر 50سے زائد مسلحافراد نے بدھ کی صبح 5بجے پہنچ کر اومنی گروپ کی سکیورٹی اسٹاف اور ٹنڈو باگو تھانے کی پولیس کو یرغمال بنالیا اور ملز کی سکیورٹی کا انتظام سنبھال لیا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او نواز سرائی اور اومنی گروپ کے افسران نے ملز پر پہنچ کرصورتحال معلوم کی تو نئے سکیورٹی اسٹاف نے بتایا کہ انہیں زرداری ہاؤس سے حکم ملا ہے کہ پنگریو ملز کی سکیورٹی اب ہم سنبھالیں گے پولیس نے اس سلسلے میں زرداری ہاؤس رابطہ کرکے نئے سکیورٹی اسٹاف کے متعلق تصدیق کی جس کے بعد پولیس اور اومنی گروپ کے افسران واپس چلے گئے۔