• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کے علمبردار ملک بھارتی مظالم پر خاموش ہیں، شیریں مزاری

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے علمبردار ممالک بھارتی مظالم پرخاموش ہیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے استفسار کیا کہ انسانی حقوق کے علمبردار ملک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر کیوں خاموش ہیں؟

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور دیگر عالمی فورمز سے بھارتی ظلم کے خلاف آواز بلند نہیں ہو رہی، انسانی حقوق سے متعلق کنونشنز پر عمل کیوں نہیں کیا جا رہا؟

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم کابازار گرم ہے، فاشسٹ مودی حکومت کے کرفیو کو 50 روز سےزائد عرصہ گزر چکا ہے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پنجاب میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام قابل ستائش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انسانی حقوق کے ستائیس کنونشنز پر دستخط کیے ہیں، جن میں سے بیشتر جی ایس پی پلس سے منسلک ہیں۔

تازہ ترین