• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنی خرابی، عمران خان کاطیارہ واپس نیویارک لینڈکرگیا

وزیراعظم عمران خان کے طیارے کو فنی خرابی کے باعث نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر واپس اتار لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم نے عالمی برادری کو خبردار کردیا

وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے پر وطن روانہ ہوئے تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم تقریباً 5 گھنٹے پہلے نیویارک سے وطن روانہ ہوئے تھے کہ ٹورنٹو کے قریب طیارے کو معمولی نوعیت کی تکنیکی خرابی پیش آئی جس کی وجہ سے طیارہ واپس نیو یارک بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:  وزیراعظم کا خطاب بڑی اسکرین پر دیکھا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی خرابی دور نہ کی جاسکی جس کے باعث وزیراعظم رات نیویارک میں ہی گزاریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے 4 اہم نکات پر اظہار خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ اگر عالمی برادری نے مداخلت نہیں کی تو دو جوہری ملک آمنے سامنے ہوں گے، اس صورتحال میں اقوام متحدہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اگر پاکستان اور بھارت میں روایتی جنگ ہوتی ہے تو کچھ بھی ہوسکتاہے۔


تازہ ترین