شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں چند ماہ قبل دو جڑواں بچیوں کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا، سگا باپ قاتل نکلا۔
پولیس کے مطابق مریدکے کے محلہ سلطان آباد میں باپ نے دوسری شادی کرنے کے لیے اپنی تین سالہ جڑواں بیٹیوں نبیہ اور منیبہ کو زہر دیا اور ڈرامہ کرتا رہا کہ بچیوں کی موت ڈیٹرجنٹ پاؤڈر پینے سے ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ نے اس کا گھناؤنا جرم بے نقاب کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی میکے میں تھی اور اس نے خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا جبکہ بچیاں ملزم کے پاس تھیں، گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
پولیس نے دونوں بچیوں کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔