• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا نے بقایاجات کی وصولی کے لئےگرینڈ آپر یشن شروع کردیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) واسا حیدرآباد نے 7 ارب 29 کروڑ 60 لاکھ روپے کے بقایاجات کی وصولی کے لئے ناد ہندگان کے خلاف گرینڈ آپر یشن شروع کردیا، ریکوری مختار کار کی تعیناتی، گھریلو و تجارتی ناہندہ صارفین کو اقساط میں ادائیگی کی سہولت دینے کا فیصلہ، تا ہم عادی ناہندگان کے خلاف سندھ لینڈریوینیو ایکٹ 1967کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ واسا حیدرآباد کو دیر ینہ مالی بحران سے نکالنے کے لئے لائحہ عمل کی تیاری کے سلسلہ میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس مین سیکریٹریٹ ایچ ڈی اے میں منعقدہوا۔ ڈائریکٹر جنر ل ایچ ڈی اے محمد نواز سوہو کی زیر صدارت منعقد ہ اجلاس میں منیجنگ ڈائر یکٹر واسا، ایڈیشنل ایم ڈیز، نو تعینات ریکوری مختار کار اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل ایچ ڈی اے نے کہا کہ واسا کو مالی بحران سے نکالنے اور اس کی سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے انتہائی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں ایک گرینڈ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے، آپریشن کو مؤثر بنانے کے لئے ریکوری مختار کار کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے جن کی سر بر اہی میں ریکوری ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

تازہ ترین