جیکب آباد(نامہ نگار) پولیس نے مختلف کارروائیوں میں کار سے چالیس کلو چرس اور 190کلو پان پراگ اور گٹکا برآمد کیا ہے یہ بات ایس ایس پی جیکب آباد بشیر احمد بروہی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ میر پور برڑو تھانے کی پولیس نے کار سے چالیس کلو چرس بر آمد کرکے یاسین مگسی، منظور عمرانی اور امان اللہ کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے جبکہ ایک دوسری کارروائی میں سی آئی اے پولیس نے تلاشی کے دوران کار سے 58کلو پان پراگ اور گٹکا بر آمد کرکے محمد حسین قریشی کو گرفتار کرکے سٹی تھانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے علاوہ ازیں مولاداد پولیس نے کار سے 132کلو پان پراگ گٹکا برآمد کرکے دو ملزمان نظیر میمن اور محمد قاسم پٹھان کو گرفتار کیا گیاہے۔