• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن احتجاج پر نظرثانی کریں،شیخ رشید

لاہور (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن احتجاج پر نظرثانی کریں، نواز شریف اور زرداری اللہ کی پکڑ میں ہیں ان کی اولاد اور پیسہ ان کے کام نہیں آرہا ، شہباز شریف سے میری لائن فٹ ہے ،شہباز شریف کے علاوہ میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ریلوے ہیڈ کواٹر میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جبکہ اس سے قبل انہوں نے ریلوے افسران کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ابھی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
تازہ ترین