فیصل آباد (نمائندہ جنگ) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کاروبار کا فروغ، لوگوں کو روزگار کی فراہمی ہمارا بنیادی مقصد ہے، تاجروں کی کامیابی کے بغیر حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی۔
اسد عمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اگر کشمیر کا مقدمہ وزیر اعظم عمران خان کی نسبت بہتر انداز میں پیش کر سکتے ہیں تو کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی حکومت کو بھی مشورہ دیں گے کہ وہ بلاول بھٹو کو سپورٹ کریں تا کہ وہ کشمیر کامقدمہ بہتر انداز میں پیش کر سکیں۔
وہ یہاں یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
اسد عمر نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان نے وہ کیا ہے جو کرنا چاہئے تھا۔