• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راناثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع،ایم ڈی سیف سٹی طلب

لاہور(نمائندہ جنگ)انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت نے سابق صوبائی وزیر رانا ثناءا للہ کے خلاف منشیات کے مقدمے میں سیف سٹی کے ایم ڈی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاجبکہ رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں2اکتوبر تک توسیع کر دی۔جیل حکام نے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کیا اور ورانٹ پر حاضری لگوائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ تقریروں سے حل ہونا ہوتا تو بہت پہلے حل ہوجاتا، سپیشل سنٹرل ڈیوٹی جج خالد بشیرکے روبرو رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثناء اللہ کو وکلاء کے احتجاج کی وجہ سے پیش نہیں کیا گیا۔تاہم عدالتی کارروائی ختم ہونے کے قریب دو گھنٹے بعد جیل حکام نے رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کر دیا ۔
تازہ ترین