• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بہو سے زیادتی کے الزام میں سسر گرفتار

کراچی کے علاقے سُرجانی ٹاؤن میں پولیس نے بہو کے ساتھ زیادتی کے الزام میں سسر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں متاثرہ خاتون نازو کی درخواست پر سسر صفدر کو گرفتار کیا گیا، متاثرہ خاتون نے ملزم صفدر کے خلاف مقدمہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج کروایا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بیان دیا ہے کہ میرا شوہر کام کے سلسلے میں اسلام آباد میں رہتا ہے، اور میں 3 بچوں کے ساتھ سرجانی ٹاؤن میں اکیلی رہتی ہوں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے میرے شوہر 10 سے 15 دن کے لیے گھر آتے ہیں، شوہر کی غیر حاضری پر سسر نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور زیادتی کی۔

متاثرہ خاتون نازو نے مزید کہا کہ شوہر اور رشتے داروں کو جب آگاہ کیا تو انہوں نے مجھ سے اس بات کا ثبوت مانگا، ثبوت کے طور پر سسر کی ویڈیو بنائی۔

سرجانی ٹاؤن تھانے کی پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین