• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ایئر کولرز ڈینگی کے ذمہ دار قرار

ملتان میں دفعہ 144 کے تحت ڈینگی اسٹاف نے ایئر کولرز چلانے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ایئر کولرز قبضے میں لے لیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر’ ائیر کولرز بند کرو‘ مہم کے تحت ڈیرہ اڈا کے اطراف میں واقع مارکیٹوں میں کارروائی کی گئی۔

حکام کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں ایئرکولرز چلانے والے دکانداروں کے ایئر کولرز قبضہ میں لے لئے گئے جو اب انہیں جنوری 2020ء میں واپس کیے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ ملتان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرکولرز کا پانی ڈینگی پھیلا سکتا ہے اس لئے اس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔

تازہ ترین