• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر تقریروں سے آزاد نہیں کروایا جاسکتا، احسن اقبال

کشمیر تقریروں سے آزاد نہیں کروایا جاسکتا، احسن اقبال


سابق وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ کشمیر کو تقریروں سے آزاد نہیں کروایا جاسکتا۔

نارووال اور لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کل اسمبلی اجلاس میں اپنی تقریر کا روڈ میپ بتائیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں 58 ممالک کی حمایت کے دعوے کئے اوروہ 16 ووٹ حاصل نہیں کرپائے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہاکہ کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اجاگر کرنا خوش آئند ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سخت سفارت کاری کی ضرورت ہے، دیکھنا ہو گا کہ جتنے زور سے تقریر کی گئی اس کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اگر حکومت کشمیر کے مسئلہ پر قومی اتفاق رائے سے قدم اٹھاتی ہے تو اپوزیشن دو قدم آگے ہوگی، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیےعمران خان نے کسی ایک ملک کا دورہ نہیں کیا۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہاکہ عمران خان تقریر کے ماہر ہیں، حکومت سے پہلے عمران خان کی تقریریں بہت شاندار تھیں، انہوں نے مینار پاکستان پر بھی اچھی تقریر کی تھی مگر یوٹرن بھی لیے۔

ن لیگی سیکریٹری جنرل نے کہاکہ عمران خان نے کہا تھاکہ سادہ زندگی گزاروں گا، آئی ایم ایف سے کبھی قرضہ نہیں لوں گا لیکن انہوں نے ایک ایک کرکے ہر بات پر یوٹرن لیا، امید کرتے ہیں کہ عمران خان اقوام متحدہ کی تقریر پر قائم رہیں گے۔


تازہ ترین