• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کی سنگینی سے دنیا کو آگاہ کردیا، صدر مملکت

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کی سنگینی سے دنیا کو آگاہ کردیا، صدر مملکت


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کردیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں صدر عارف علوی نے کہا کہ بھارت میں اس وقت فاشسٹ حکومت اقتدار میں ہے، نریندر مودی جیسے انتہا پسند کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا کنٹرول ہونا لمحہ فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان عالمی محاذ پر بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکے لیے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

تازہ ترین