کراچی کے علاقوں سولجر بازار، نیو کراچی اور مدینہ کالونی سے پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
سولجر بازار سے پولیس نے 2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا، ملزم حماد اور شہباز عرف کے ٹو کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمان کے 2 ساتھی ناصر عرف ابا اور نومی فرار ہو گئے، ملزمان جمشید کوارٹر اور سولجر بازار میں وارداتوں میں ملوث ہیں، یہ ملزمان حال ہی میں جیل سے رہا ہو کر آئے ہیں۔
اے وی ایل سی نے نیوکراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 موٹر سائیکل لفٹرز شان اور ارشد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے خواجہ اجمیر نگری سے چھینی گئی 4 موٹر سائیکلیں بھی ملی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں دو برقع پوش ڈاکو گرفتار
بلدیہ اور مدینہ کالونی سے پولیس نے انتہائی مطلوب 2 اسٹریٹ کرمنلز بہادر اور غلام رسول کو اسلحے اور چوری کی موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔
ملزم غلام رسول سائٹ اے تھانے کو بھی مطلوب ہے۔