کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
ایس پی نارتھ کراچی الطاف حسین نے جیو نیوز کو بتایا کہ نارتھ کراچی سیکٹر 14 میں دو روز قبل گھر میں خاتو ن کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد خاتون نے تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں مقدمہ درج کرایا۔
خاتون کی نشاندہی پر محلے کے 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں دانش، سرفراز، رزاق، نعیم اور کامران شامل ہیں۔
دوران تفتیش دانش، سرفراز اور عبدالرزاق نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
ملزم سرفراز اور دانش پولیس اہلکار ہیں، سرفراز ویسٹ زون میں تعینات ہے جبکہ دانش ایس پی آفس گڈاپ میں ڈرائیور ہے۔
پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون اور ملزمان کے نمونے کیمیکل ٹیسٹ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔