بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ کشمیر بھارت کے لیے ویتنام کی جنگ بن جائے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر ملکی جریدے کے آرٹیکل میں سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے لکھا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے مقبوضہ کشمیر میں گوریلا جنگ کا بیج بو دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر بہت جلد بھارت کے لیے ویسا ہی علاقہ بن جائے گا جیسا ویتنام، فرانس اور امریکا کے لیے، افغانستان روس کے لیے اور اسپین نپولین کے لیے تھا۔
کشمیریوں کے جذبہ آزادی کا ذکر کرتے ہوئے مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فوج عوام یا لوگوں سے نہیں لڑسکتی۔