• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قابض بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کے احتجاجی مظاہروں سے خوفزدہ، احتجاج روکنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے لاک ڈاؤن 56 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ دکانیں، ٹرانسپورٹ، انٹرنیٹ اور رابطوں کے دیگر ذرائع بدستور بند ہیں۔

عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد سے مقبوضہ وادی میں پابندیاں سخت ہیں، کشمیری نوجوانوں کے احتجاجی مظاہروں سے خوفزدہ قابض بھارتی فورسز نے سری نگر جانے والی تمام سڑکیں خاردار تاریں لگا کر بند کردی ہیں، پولیس اہلکار لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کشمیریوں کو وارننگ دے رہے ہیں کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

گزشتہ روز کشمیری نوجوان کرفیو اور پابندیاں توڑتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے تھے اور سری نگر کے مختلف علاقوں میں آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: مقوضہ کشمیر: ایک اور بھارتی اہلکار کی خودکشی

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

تازہ ترین